بلڈھانہ(محمد شاکر ہمدرد) دنیا کو امن اور انسانیت کا پیغام دینے والے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد اندرا گاندھی اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج لونار میں 16ستمبر 2024 بروز پیرکو کیا گیا۔
جس میں شہر کے تمام مذاھب کے ماننے والوں کے کل 120 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔لونار پولیس اسٹیشن کے تھانیدار مہیترے صاحب، عابد خان (میونسپل سرونٹ)، عمران خان (صوبائی صدر شیوسینا اقلیتی حلقہ) سینئر سماج سیوک حاجی محمود سیٹھ، ظفر خان صاحب، ضمیر سیٹھ، عمران خان صاحب، غفور بھائی، ودربھ پولیس ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر نثار سر، پرنسپل شیخ توفیق سر، انو سر نے شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
اس خون عطیہ کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے صدر جمعیت شہر حافظ ایاز، حافظ طارق، حافظ عبدالرزاق، حافظ احتشام، رضوان خان، وسیم سر، نعیم خان سر، عبدالخالق سر، الطاف سر، علیم سر، محمد ذکی، محمد سہیل، فیصل خان ، عبدالرحمن، فرقان خان، اور دیگر جمعیت کے ذمہ داران نے محنت کی۔ آخر میں حاجی محمد رضوان جڈاجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند لونار نے تمام خون عطیہ کرنے والوں اوراراکین انتظامیہ نوجوانان شہر کاشکریہ ادا کیا۔رسم شکریہ پر یہ عظیم الشان خون عطیہ کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا ۔