جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نوجوانان پہور قصبہ تعلقہ جامنیر کی طرف سے ڈاکٹر معین شیخ کی رہنمائی الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کی صدارت و جامنیر کی صدر بلدیہ سادھنا تائ مہاجن کے دست مبارک سے عمل میں آیا۔ اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے کہا کہ خون کا عطیہ بڑا عطیہ ہے اور میلاد النبی ﷺ جیسے موقعوں پر اسطرح کے خدماتی کام مزید اہمیت کے حامل ہو جاتے اور مثبت پیغام دیتے ہیں مہمان خصوصی ایڈوکیٹ سلیم خان نے کہا کہ قصبہ کے نوجوانوں کی اس طرح کی خدمات اور بالخصوص ٣٥ اسلامی بہنوں کا رضاکارانہ طور
پر عطیہ دینا تاریخی کارنامہ ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پاچورہ ڈیویژن دھننجۓ ایروڑے،پولس انسپکٹر سچن سانپ،راجدھر پانڈرے پردیپ لوڈھا،سرپنچ ابو تڑوی،گنیش پانڈرے اکا پہلوان سلیم مولا،مناج شیخ مننا پٹھان وغیرہ موجود تھے ڈاکٹر نجم الدین تڑوی کے اسپتال میں ریڈ پلس بلڈ بنک کے ڈاکٹر سید علی امول شیلار کی نگرانی میں منعقد ہوا،ڈاکٹر جلال ڈاکٹر بورسے،الطاف خان وغیرہ نے ڈاکٹر معین الدین کی رہنمائی میں محنت کیں ابراہیم شیخ نے نظامت کی ۔اس موقع پر دو سو پچاس سے زائد یونٹس کا عطیہ جمع ہوا