جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دعوتِ اسلامی ہند بھوساول شاخ کے زیر اہتمام غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن GNRF کی جانب سے ڈاکٹر الہاس پاٹیل میڈیکل کالج کے گوداوری ہاسپٹل میں پھلوں اور کھانے کے پیکٹس تقسیم کیۓ گیۓ اس کا مقصد بیمار اور ضرورت مند مریضوں کی مدد کرنا اور جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں شامل کرنا تھا
غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن ہمیشہ سے ہی سماجی خدمات اور فلاح و بہبود میں پیش پیش رہا ہے، اور یہ قدم اسی سمت میں ایک اور اہم کوشش تھا ۔
اس موقع پر ڈاکٹر الہاس پا ٹیل صدر گوداوری میڈیکل کالج و ہاسپٹل نے GNRF کے کاموں کی سرہانہ کی اور زمہ داران کو مستقبل میں میڈیکل شعبہ میں کام کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا اس کے ساتھ ہی اسی طرح کے فلاح و بہدودی کے کام کرتے رہنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اس موقع پر دعوت اسلامی ہند کے ضلع صدر زبیر عطاری ,جی این ار ایف شعبہ ذمہ دار رفیق روشن قادری شہر ذمہ دار شعیب عطاری مولانا ذوالفقار مصباحی حافظ قاسم جاوید ،اظھر قادری امین عطا ری، وسیم عطا ری،صابر منیار ،حاجی تنویر عطا ری،یوسف برکاتی ،فرید شیخ حاجی شاکر آصف عطا ری، فردین ، معین ،محمد رضا، کامیابی کے لۓ غریب نواز ریلیف فاونڈیشن کے مقامی جملہ اراکین نے محنت و کاوشیں کیں ۔