کھام گاؤں (واثق نوید) علاقہ مراٹھواڑہ کی معروف تنظیم پہاٹ فاؤنڈیشن (اورنگ آباد) ہر سال ریاستی سطح پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔
امسال سال بھی 14 ستمبر کو اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ دیکر انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انکی ہمت افزائی کی گئی ۔ اس موقع پر کھام شہر کے معتبر تعلیمی ادارے انجمن ہائی اسکول کے فعال و متحرک مدرس ، عظیم شاعر ، سماجی و سیاسی شخصیت فضیل ارشد خان راشید اللہ خان کی ہمہ جہتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سن 2024 کا ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں ٹرافی ، سند اور گلدستہ دیکر موصوف کا استقبال کیا گیا ۔ موصوف کو ایوارڈ ملنے پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور ساتھی اساتذہ اکرام اور شاگردوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔