مالیگاؤں؍شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن جیسنگ پور ضلع کولہاپور، مہاراشٹر کے معرفت پورے بھارت سے منتخب اساتذۂ کرام کو ایم جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی معلم ۲۰۲۳ء ؍ ۲۰۲۴ء دیا گیا۔
یہ تقریب ۱۴؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروز سنیچر کو بمقام شیام راؤ پاٹل ناٹیہ گھر جیسنگ پور میں منعقد کی گئی تھی۔
یہ بات باعث مسرت ہے کہ شہر مالیگاؤں سے شکیل احمد انصاری سر (شکیل مصطفی) کو مثالی معلم کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔
ہم شکیل احمد انصاری سر کو مثالی معلم ایوارڈ ملنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
نیک خواہشات: صدر و اراکین انجمن محبانِ اُردو کتب مالیگاؤں، شکیل رشید(مدیر ممبئی اردو نیوز)، فاروق انصاری (مدیر روزنامہ اردو ٹائمز)، سرفراز آرزو(مدیر روزنامہ ہندوستان) ،شاہد لطیف(مدیرروزنامہ انقلاب ممبئی)، خیال انصاری (خیراندیش)، احتشام انصاری (صحافی)، ڈاکٹر احمد ریاض (شامنامہ)، محمد یوسف (ترجمان اردو)، محمد وسیم (سٹی بک ڈپو)، حاجی شاہد انجم (ثناء بک ڈپو)، عبدالحلیم صدیقی (صحافی)، امتیاز احمد (الفرقان بک ڈپو)، شیخ تنویر (ترقی تعلیم)، خلیل عباس(صحافی)، منصور اکبر (صحافی)،مختار عدیل (انقلاب)، محمد رمضان مکّی سر، محمد عمران سر(ہیڈماسٹر مولانا اسحاق ہائی اسکول، مالیگاؤں)۔