کھام گاؤں(واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے سینئر صحافی محمد فاروق کو پہاٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے اورنگ آباد میں پہاٹ مہاراشٹر گورو ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا۔
ہر سال، پہاٹ فاؤنڈیشن،اورنگ آباد کی جانب سے، ریاست کی معزز شخصیات کو اعزاز دیا جاتا ہے جنہوں نے خدمت خلق، صحافت، تعلیم، نوجوان صنعت کار، کھیل، ادب، زراعت جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے،
پہاٹ مہاراشٹر گورو ایوارڈ 14 ستمبر 2024 کو، ننداپورکر آڈیٹوریم، مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد، پیٹھن گیٹ، اورنگ آباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں، چیترم پوار (سینئر سماجی کارکن جنھیں مہاراشٹر حکومت کا پہلا ون بھوشن ایوارڈ ملا)، ڈاکٹر جیون راجپوت (جے جے پلس ہسپتال) ، چھترپتی سمبھاجی نگر)، ماروتی مہاسکے (ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر، کلکٹر آفس چوہدری سمبھاجی نگر) و دیگر معززین کی موجودگی میں اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر انجمن ہائی سکول کھام گاؤں کے اساتذہ اسلم پرویز خان انور خان ، فاضل ارشد خان راشید اللہ خان ، کو مہاراشٹر ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ، ماجد خان انور خان اور محسن خان انور خان کو ریاستی سطح کا نوجوان صنعت کار ایوارڈ، اطہر احمد خان افسر خان بالاپور کو ریاستی سماج بھوشن ایوارڈ، سے نوازا گیا۔