کھام گاؤں (واثق نوید) عید میلاد النبی کی مناسبت سے ریلیف فاؤنڈیشن جلگاؤں جامود کے زیر اہتمام ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ جلگاؤں جامود کے رولر ہاسپٹل میں صبح 11 بجے شروع ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر تقریباً 74 سے زیادہ نوجوانوں نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیا، جس سے علاقے میں میں خون کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ کیمپ نہ صرف ایک فلاحی اقدام تھا بلکہ اس نے مقامی کمیونٹی میں انسانی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دی۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں میں مقامی ممبر اسمبلی ڈاکٹر سنجئے کوٹے، ڈاکٹر سندیپ واکیکر، ڈاکٹر شاکر خان، اویناش عمرکر، ڈاکٹر کشور کیلا، سید بہاؤالدین، بابو جمعدار، کشل چند چانجڑ، ڈاکٹر پریکشا، شعیب مسرت،عرفان شیٹی، ظہیر بھائی، افسر خان سمیت شہر کے دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ انہوں نے کیمپ میں آ کر ریلیف فاؤنڈیشن کے نوجوانوں کے اس قابل ستائش اقدام کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ریلیف فاؤنڈیشن کے صدر، مستقیم مرزا، کاشف مرزا، ثاقب خان، جاوید پٹیل سر، مسطتفی خان، زاہد سر، ظفر سر، سمیر خان، اور دیگر ساتھیوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت اور تعاون کی بدولت یہ فلاحی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔