جلگاؤں (شیخ زیان احمد): حکومت ِ مہاراشٹر کی جانب سے ضلع سطح پر منعقدہ سیپک ٹکارا (Sepak Takraw)کھیل مقابلوں میں ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون،جلگاؤں کی Under-19-Boys،Under-19-Girls،Under-17-Boys،کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں 1st Runner-upمقام حاصل کیا۔ان مقابلوں میں عمر عزیز خان،ریحان سید انصار،ارسلان شاہ،وغیرہ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی رہی۔ملّت کی ان تمام ٹیموں کو اسپورٹس ٹیچر شیخ راحیل احمد سرکی خصوصی رہنمائی حاصل رہی۔اس شاندار کامیابی پراسکول کی جانب سے طلبہ کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا
اس موقع پر انتظامیہ کے سید عابد سر،شیخ ایازالدین سر موجود تھے۔ ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر واراکین،ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپال حفیظ سر،سوپروائزر سید مختار سر،نیز جملہ اسٹاف نے مبارکباد دی۔
تصویر میں: انتطامیہ کے ذمہ دارا سید عابد سر، شیخ ایاز الدین سر،صدر مدرس،سوپروائزر،اسپورٹس ٹیچر کے ساتھ طلبہ کھلاڑی بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
