کھام گاؤں (واثق نوید) مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائ اسکول کھیٹی یوں تو دیہات میں اپنی خدمت انجام دیتا ہے لیکن اس ادارے نے سماج کو اور علاقہ برار کو بہت سی سماجی خدمت گار شخصیات دی ہے ۔
یومِ اساتذہ کے موقع پر سبھی سابق طلباء نے مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائ اسکول کھیٹی کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کی گل پوشی و اعزاز کیا۔جس میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر شکیل احمد خان سر پاتور ، عقیل احمد قریشی سر شیگاؤں ، مرزا رئیس بیگ سر کھام گاؤں ، سعید احمد سر بالاپور ، زاہد احمد خان سر اکوٹ ، سرفراز خان سر پاتور، محمد نصیر سر کھیٹی شامل ہیں
مرزا رئیس بیگ سر نے یوم اساتذہ کی اہمیت کو واضح کیا ۔مولانا ابوالکلام آزاد اردو ہائی اسکول کے طلباء نے اپنے اساتذہ کو تحفے تحائف پیش کیے ۔
سابق طلباء میں ڈاکٹر حمید خان ، ڈاکٹر ارشاد ، عمران خان سر ، فہیم احمد خان ، نعیم احمد خان ، ٹی ٹی خان ، انصار ٹھیکیدار ، نے شرکت کی ۔
مجموعی اعتبار سے پروگرام کامیاب رہا۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر شکیل احمد خان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔