کھام گاؤں(واثق نوید ) موجودہ حالات میں طالبات میں اخلاقی اقدار اور مذہبی اطوار میں بیداری لانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کے جانب سے ایک ملک گیر مہم بعنوان " اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن " چلائی جارہی ہے اسی ضمن میں کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے کنجہرہ گاؤں میں گوندھا پور کیندر کے کیندر پرمکھ الحاج ابومنتظر خان کی ہدایت پر ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کی فعال و متحرک معلمہ شمیم بانو نے گاؤں کی لڑکیوں کی رہنمائی کے لئے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا ۔
یہ پروگرام عبدالصمد ہائی اسکول کے ہال میں 10 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا ۔نشت کا آغاز نجم النساء صاحبہ کی تلاوت قرآن باک سے ہوا ، موجود دور میں طالبات کی ذمہ داری اور اسلام میں خواتین کا مقام عنوان پر نویدہ ثروت صاحبہ نے افتتاحی کلمات ادا کئے جبکہ عشرت انجم (ناظمہ ضلع بلڈھانہ نارتھ) نے حیا باختگی اور اباحت پسندی سے سکون برباد عنوان کے تحت طالبات کی ہمہ جہتی رہنمائی فرمائی ۔
اس نشت کی نظامت شمیم بانو نے بحسن و خوبی انجام دی ۔ اس کامیاب و یاد گار نشت میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ ، عبدالصمد ہائی اسکول کنجہرہ کی طالبات کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔