جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر میں گنپتی وسرجن و ١٢ ربیع الاول ایک ہی دن آنے کا اتفاق ہونے سے اس دن روایتی طور پر نکلنے والا جلوس ١٢ ربیع الاول کی بجاۓ ١٤ ربیع الاول بالمطابق ١٨ ستمبر کو نکالے جانے کا متفقہ فیصلہ مرکزی عید میلاد النبی ﷺ جلوس کمیٹی، سنی جامع مسجد ٹرسٹ ، سنی عید گاہ قبرستان کمیٹی نے لیا ۔
اس سے متعلق اپنے بیان میں کمیٹی کے صدر سید ایاز علی نے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر گزشتہ سال کی طرح امسال بھی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ غیر مسلموں کے وسرجن کی گشت اور جلوس عید میلاد النبی ﷺ کے گشت میں کسی طرح کی رخنا اندازی خلل نہ ہو ۔کسی طرح سے بھی حالات خراب نہ ہو دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ پولس انتظامیہ شہر کے امن و امان کو کسی طرح کا خطرہ نہ ہو جاۓ اس سبب سے کمیٹی نے بذات خود پہل کرکے جلوس عید میلاد النبی ﷺ ١٨ تاریخ کو نکالنے سے متعلق ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہشوری ریڈی سے ملاقات کر مکتوب پیش کیا اس پہل اور قومی یکجہتی کے قیام میں تعاون ہوئے کے اس اقدام کا موصوف نے استقبال کیا اس موقع پر سید ایاز علی ،الحاج اقبال وزیر ،سید جاوید،شاکر چٹائی والا، آصف شاہ باپو،کاشف عبدالسلام ، شیخ ظریف،شفیع ٹھیکہ دار وغیرہ موجود تھے۔