کھام گاؤں (واثق نوید) گزشتہ چند سالوں سے مسلم سماج کے افراد میں ایک قابل ستائش بات دیکھنے میں آرہی ہے کہ وہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے کے لئے مسابقتی امتحانات میں بٹھانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ تاکہ مسلم نوجوان مقابلہ جاتی ، مسابقتی امتحانات میں کامیاب ہوکر ملک کے اہم سرکاری ملازمت میں جگہ بنا سکے ۔ اسی ضمن میں بلڈھانہ ضلع کے شیگاؤں کے ایک کلاس ون ٹاؤن پلاننگ افسر سید صادق علی نے اپنے چند مخصوص ہم خیال احبابِ کے ساتھ ملکر شیگاؤں شہر میں مرحوم غضنفر علی سیلف اسٹڈی سینٹر ،کی بنیاد رکھی ۔
جس کا مقصد شیگاؤں کے مسلم طلباء کے تعلیمی مستقبل کو روشن کرنا ہے ۔ اعلی سرکاری ملازمت اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے درکار مسابقتی امتحانات (گروپ اے سے گروپ ڈی تک) کی تیاری کے لئے مختلف قیمتی کتابیں ، نوٹس اس اسٹڈی سینٹر میں طلباء کے مطالعہ کے لیے فراہم کی ہے ۔ ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ان لائن کلاسسز ، انٹرنیٹ اور وائی فائی ، پروجیکٹر پر پڑھنے کی سہولت ، تمام طلباء کے لئے مفت رکھی گئی ۔
مطالعہ کے لئے کشادہ ہال ، بیٹھے کا معقول انتظام رکھا گیا ہے ۔ طلباء کے فیضیاب ہونے کے لئے 22 ستمبر کو اس اسٹڈی سینٹر کا افتتاح ایک پروقار تقریب میں عمل میں آیا جس میں شہر کی معروف تعلیمی ، سماجی ، سیاسی شخصیات موجود تھی ۔ مرحوم غضنفر علی سیلف اسٹڈی سینٹر ، مہاتما پھولے کالج کے قریب ، گورکشن کے پیچھے واقع ہے ۔ منتظمین نے شہر اور اطراف کے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسٹڈی سے فیضیاب ہوکر قوم و ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں ۔
وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سید صادق علی کی اس کاوش کی شہر کے تعلیمی حلقوں میں خوب ستائش کی جارہی ہے ۔
