جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء گروپ آف کالجز و جلگاؤں ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے اقراء ایجوکیشنل کیمپس موہاڈی میں قانونی بیداری کے مقصد سے قانونی خدماتی کیمپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل اتھارٹی کے سیکرٹری جج ایس پی سید،و لیگل اتھارٹی سروس و لیگل چیف ڈیفنس سروسز کے عبدالقادر عبدالکریم نے لیگل قانونی خدمات کیمپ میں بھارتیہ نیاۓ سہینتہ ، آئی پی سی ،دستور ہند سے متعلق نۓ جرائم و بدلتے قوانین وغیرہ سے متعلق رہنمائی فرمائیں۔
اتھارٹی کے عبدالکریم صاحب نے ابتداء میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انجام دی جانیوالی خدمات کو واضع کیا اور بتایا کہ اتھارٹی کس طرح طلباء اور عام لوگوں کی مدد و قانونی رہنمائی کرتی ہے۔
جج ایس۔ پی۔ سید صاحب نے طلباء کو انڈین جوڈیشل کوڈ اور بالخصوص خواتین ،طالبات ، پیشہ ور خواتین کے لیے بنائے گئے مختلف قوانین سے متعلق سیر حاصل معلومات دیتے ہوۓ کہا کہ "حقائق سے لاعلمی قابل معافی ہے لیکن قانون سے لاعلمی قابل معافی نہیں ہے" جس کا مطلب ہے کہ ہر شخص کو قانون کا علم ہونا لازم ہے ۔
ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے اپنے خطاب میں طلباء کو قانونی معلومات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اور اپنے تحفظات کے حوالے سے رہنمائی کی شعبہ بی ایڈ پرنسپل ڈاکٹر عرفان شیخ نے مع مثالیں قانونی علم کی اہمیت اجاگر کیں
مذکورہ پروگرام کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر ایشور سونگرے نے کیا۔ پروگرام کے لیے تنظیم کے افسران، پروفیسر ظفر شیخ اے۔ رشید شیخ سر ۔ ساتھ ہی D.L.Ed. کالج کی پرنسپل سعیدہ وکیل، اقراء یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل محترم قاری قدوس ، موجود تھیں۔
بڑی تعداد میں B.Ed., D.L.Ed. B.U.M.S. کے طلباء نے کیمپ سے استفادہ کیا۔
پروفیسر وسیم شیخ کے رسم شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ قبل ازیں تلاوت قرآن پاک ،شمع فروری و ترانہ اقراء پیش ہوا۔کامیابی کے لۓ کیمپس کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں ۔
