مالیگاؤں۔الحمدللہ 6 اکتوبر 2024 بروزاتوار مولانا آزاد ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں میں انجمن ترقئ تعلیم کے زیر انصرام انسٹی ٹیوٹ آف کیرئر گائیڈنس کے زیر اہتمام معلم اہلیتی امتحان 2024 میں شریک معلمین ومعلمات کی رہنمائی کیلیے ایک فری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
مہا ٹی ا ی ٹی حل شدہ پرچوں کا سیٹ اور معلِم اہلیتی گائیڈ
سٹی بک ڈپو
قصاب باڑہ مسجد محمد علی روڈ مالیگاؤں
سے حاصل کریں۔
وسیم کتابی
8087140473
دونوں کتابیں گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیئے صرف ایک مس کال کریں ۔
ثناء بک ڈپو
انجمن چوک مالیگاؤں
حاجی شاہد انجم
9270416786
جس میں معروف صحافی کیرئر کونسلر مقابلہ جاتی امتحانات کے ماہر سید علی انجم رضوی سر نے معلمین ومعلمات کو خطاب کیا۔
آنریری سیکریٹری انجمن ترقئ تعلیم پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کی صدارت میں منعقدہ ورکشاپ کا آغاز آٹھویں اے جماعت کے طالبعلم حبیب الرحمن محمد یاسین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مبشر اقبال سر نے تحریک وتائید صدارت پیش کی۔
انچارج ہیڈ ماسٹر عبدالستار سر نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔سپر وائزر مسعود جمال سر نے ورکشاپ کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔مہمانان کا تعارف وگل پیشی تقریب کے کنوینر انچارج سپروائزر صدیقی سلیم شہزادسر کے ذمے رہا۔انچارج ہیڈ ماسٹر عبدالستار سر سپر وائزرس شیخ محی الدین سر مسعود جمال سر صدیقی سلیم شہزاد سر کے ہاتھوں مہمانان کرام کی خدمت میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے گئے۔
اے ٹی ٹی ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل انصاری انیس احمد و لیکچرار ڈاکٹر عابد حسین سر ٹی ایم ہائی اسکول کے شریف رفیق سر شروع تا آخر زینت تقریب رہے۔
سب سے پہلے آئی سی جی کے چئرمن ایڈوکیٹ شکیل احمد انصاری صاحب نے اپنے تاثرات میں ورکشاپ میں آئے معلمین معلمات کااستقبال کرتے ہوۓ اس کے انعقاد کی ضرورت اور ماضی میں بھی اس طرح کے پروگرام کی روایت پر اظہار خیال کیا۔
خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے شرکاء کو نئے دور کے چیلنجز قبول کرتے ہوۓ سخت محنت سے منزل مقصود کی جانب گامزن ہونے کا مشورہ دیا۔اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رکن انجمن سراج احمد عثمان غنی صاحب نے معلمین ومعلمات کی خدمت میں مفید نصیحتوں اور دعائیہ کلمات کے ساتھ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد مسلسل دوگھنٹے تک مہمان خصوصی سید علی انجم رضوی صاحب نے ٹی ای ٹی اور سی ٹی ای ٹی امتحان کے متعلق سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ان امتحانات کو قوم مسلم کیلیے غنیمت بتایا کہ اسے کامیاب کرنے کے بعد ماہر اساتذہ قوم کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں گے۔اور سرکاری اسکولوں میں آسانی سے ان کی تقرری بھی ہوگی۔ بنیادی باتوں سے لے کر دونوں امتحانات کے تمام مضامین کے نصاب سوالات کی نہج 'سطح دشواری ' شرکاء امتحان کو درپیش مسائل مشکلات اور ان کے حل آسان اور عام فہم انداز میں مختلف مثالوں اور حوالوں کے ساتھ بیان کیے۔سوالات کے اطمینان بخش جوابات دیے۔جسے شرکاء ورکشاپ نے توجہ وانہماک کے ساتھ سماعت کیا۔
شرکاء ورکشاپ کی نمائندگی کرتے ہوۓ مولانا ریحان سر نے علی انجم سر کے فکروفن ومہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا۔آخر میں سعود سر کے شکریے پر ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔نظامت کے فرائض نعیم سلیم سر نے انجام دیے۔مجموعی طور پر ورکشاپ توقع سے زیادہ کامیاب رہا۔
جس کے کیلیے پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی


