کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے سینئر صحافی محمد فاروق سر کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں راجیہ مراٹھی پترکار پریشد مہاراشٹر نے اعزاز سے نوازا ہے ۔ معلوم رہے کہ مراٹھی پترکار پریشد نے سینئر صحافی محمد فاروق سر کی 1982 سے اپنی عمر کے 68 سالوں میں سے 44 سال صحافت کے میدان میں لگا کر قوم و ملت کے مسائل کو اجاگر کیا۔
فاروق سر نے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا میں بھی صحافت کے میدان میں اپنا ایک مقام پیدا کیا ہے ۔ موصوف نے ملک کے مؤقر قومی اخبارات لوک مت سماچار اور بھاسکر کے ساتھ علاقائی الیکٹرانک میڈیا میں بھی جانفشانی کے ساتھ کام کیا ۔ فاروق سر کی انہیں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے راجیہ مراٹھی پترکار پریشد مہاراشٹر کی جانب سے مقامی ہوٹل ترجائی میں منعقدہ ایک پر وقار استقبالیہ تقریب میں انکا استقبال کیا گیا ۔
پریشد کے قومی صدر مدھو سودن کولتے کے ہاتھوں شال ، مومنٹو اور سند دیکر موصوف کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پریشد کے نائب صدر موہن ہیوارے ، ضلع صدر ، نتیش مانکر ، و سینئر صحافی سمبھاجی راؤ ٹالے، بھی موجود تھے ۔ اس پروقار استقبالیہ تقریب کی نظامت اور اظہار تشکر سمبھاجی راؤ ٹالے نے انجام دیا ۔ فاروق سر کے اس اعزاز ہر انکے دوست احباب ، رشتے داروں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ لوگ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کررہے ہیں
