مالیگاؤں (پریس ریلیز)٢٢فروری ٢٠٢٥ء بروز اتوار کو ربانی خطاطی مرکز سردار پرائمری اسکول برانچ میں شرڈی اردو ہائی اسکول کے فعال معلم، گوگل اعزاز یافتہ، ادھوری تخلیق(افسانوی مجموعہ) کے مصنف، شامنامہ اخبار کے کالم نویس و بہترین انسان محترم عظمت اقبال صاحب نے نا صرف تشریف لائے بلکہ اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا.
آپ نے طلباء و طالبات کی خوشنو یسی کی مشق کو دیکھتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا کہ موبائل و ٹیکنالوجی کے دور میں یہ طلبہ اپنا بیش قیمتی وقت صحیح مصرف میں صرف کرکے قابل و باصلاحیت بن رہے ہیں-
آپ نے رضوان ربانی سر کی کوششوں کی بھی ستائش کی جو درس و تدریس میں منہمک رہتے ہونے مختلف جہتوں میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں-
اس موقعے پر ابرار بھائی کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی جو اپنے بچوں سمیت کتابت سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوے ہیں -


