مالیگاؤں : 24 فروری 2025ء بروز پیر سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں پانچویں جماعت سے لیکر 12 ویں جماعت کی طالبات کی جانب سے "فوڈ فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا جسمیں طالبات اپنے گھروں سے مختلف انواع و اقسام کے کھانے لیکر آئیں تھیں ـ اور اپنے ٹیچرس کے ساتھ شریک دستر ہوئیں ـ
اس موقع پر کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ سید شگفتہ قادری (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے طالبات کو نصیحت کیں کہ آج آپ لوگوں نے جو کھانا لایا ہےـ وہ آپ کی والدہ یا بہن یا پھر کسی اور رشتہ دار نے بنایا ہےـ آگے چل کر آپ لوگوں کو بھی اس طرح کے لذت دار کھانے بنانا کا ہنر سیکھنا پڑھے گا جس کے لئے ابھی سے کچھ وقت اپنے گھر کے کیچن میں گزارنے کی کوشش کریں ـ
اپنے گھر میں موجود اپنے سے بڑی خواتین سے کھانوں کے حوالے سے معلومات حاصل کریں پڑھائی کے ساتھ ان سب چیزوں پر بھی غور و فکر کرنا چاہیےـ اس منفرد تقریب کے انعقاد پر مولانا سید امین القادری صاحب (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے خوشی کا اظہار کیا اور طالبات کے مستقبل کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیاـ
الحمدللہ حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا رہا ہےـ جو کہ اسکول میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہےـ اس تقریب کے انعقاد پر سنی دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے قلبی مسرت کا اظہار کیاـ
رپورٹ : حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)

