مالیگاؤں:(پریس ریلیز) مالیگاؤں کے مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر محترم جناب عبدالواحد انصاری کی عمرہ پر روانگی کے سلسلے میں کل رات دس بجے انصار سیٹھ کے گوڈان منشی بابا کی درگاہ کے سامنے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خانقاہ قدیریہ اشرفیہ مداریہ مالیگاؤں کی جانب سے عبدالواحد انصاری کا شال اور پھول کے ذریعے شایان شان استقبال کیا گیا یہاں استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے حضرت مولانا امتیاز اختر قدیری (نگراں خانقاہ قدیریہ) نے کہا کہ عبدالواحد انصاری کے سیدنا حضور مناظر اعظم مجدد مرادآبادی امام مفتی سید محمد انتخاب حسین قدیری اشرفی مداری سے دیرینہ تعلقات قائم ہیں جب بھی حضرت مالیگاؤں تشریف لاتے تو انصاری صاحب شرف ملاقات حاصل کرتے ۔ حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ فرمایا پیارے نبی ﷺ نے مدینہ شریف میں میری قبرہے اوراسی میں میرا گھر ہے اور ہر مسلمان پر حق ہے کہ وہ اس کی زیارت کرے۔ گویا کہ ہر مسلمان پر یہ حق ہے ہے کہ وہ حضور انور سیدے عالم ﷺ کی قبر شریف کی زیارت کریے اور حضور انور سیدے عالم ﷺ پر حق ہے کہ وہ زائرین قبر کی اپنے کرم سے شفاعت فرمائیں یہ انعام وکرم کی بارشیں ہیں۔
عبدالواحد انصاری کی سیدنا امام الانبیا پیارے نبی ﷺ کے دربار مبارک میں حاضری کے موقع پر مولانا امتیاز قدیری نے حضور مجدد مرادآبادی کے نعتیہ اشعار پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی اشعار یوں ہے کہ ۔۔۔۔۔
اس زمیں پر چلو سر کے بل مومنو! جس زمیں پر پڑے مصطفے کے قدم
اس زمیں کی بلندی کا کیا پوچھنا جس نے چوئے ہوں خیر الوریٰ کے قدم
شہر مکہ قسم تیری قرآن میں، یادفرمائی ہے مالك الملك نے
ہو گیا محترم تو خدا کی قسم کیونکہ تجھ پر پڑے مصطفےٰ کے قدم
استقبالیہ تقریب میں سینئر صحافی خیال اثر ، سہیل آزاد ، اختر مالیگانوی ، نسیم فردوسی عبدالجبار ڈیلر ، پاپا قوال ، جمیل الماس ، ندیم ظفر ، عرفان ندیم ، ابراہیم ساگر ، فرحان دل ، معروف ناظم مشاعرہ ارشاد انجم کے ساتھ ساتھ شعرہ مالیگاؤں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

