کھام گاؤں (واثق نوید) طلباء کی ہمہ جہت ترقی کے پیش نظر الریان اقلیتی کثیرالمقاصد تعلیمی سوسائٹی کے ریز انتظام الفلاح انگلش کانوینٹ موتلہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کے جی سے جماعت ہشتم تک کی ہر جماعت سے کھانوں کی انواع اقسام کے اسٹال لگائے گئے تھے۔
اس فیسٹیول میں کل 34 اسٹال لگائے گئے تھے۔ اس کا افتتاح صبح دس بجے پرنسپل ناہید میڈم کے ہاتھوں سے عمل آیا۔ اس کے بعد تمام اسٹال پر شہر اور بیرون شہر سے کثیر تعداد میں سرپرستوں نے شمولیت کی۔ نیز بچوں نے بنائے ہوئے کھانوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے مختلف سوالات دریافت کئے اور بعد میں ہر اسٹال سے خرید و فروخت کا دور شروع ہوا۔
اس فوڈ فیسٹیول میں قیمہ سموسے ، پھل سلاد، شربت ، پاپڑ، سیو پاؤ، پوری سبزی ، کچوری ، پانی پوری ، پھلوں کی فروخت ، گلاب جامن ، پیٹس ، دہی وڑے ، سنترے، جیوس، پوری چاٹ ، برگر وغیرہ وغیرہ کے اسٹال لگائے گئے تھے۔ فیسٹیول میں حاضرین نے بچوں بہت ہمت آفزائی کی۔ ان کی خود اعتمادی کو سراہا اور تعریف کرتے ہوۓ بچوں نیک دعاؤں سے نوازہ
یہ فوڈ فیسٹیول تقریر چار گھنٹوں تک مسلسل جاری رہا۔ آخر میں منتخب طالب علموں نے انھوں نے جو ڈش تیار کی تھی اس کے خرچ اور فروخت کے متعلق روداد پیش کی۔ اور تجارت کے اصول و ضوابط کے اسلامی نقطۂ نظر کو پیش کیا۔ نیز تجارت کے فوائد و ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس فیسٹیول کے نگران حافظ سمیع اللہ سر تھے۔
اسے کامیاب بنانے کے لئے اسکول کی پرنسپل ناہیدہ میڈم ، ساجدہ میڈم ، ساجد النساء میڈم ، نوشین میڈم ، عظمہ میڈم ، شرین میڈم، شینم میڈم، صدف میڈم، ایاز سر کے علاوہ ہارون بھائی ، رضوان بھائی اور بڈھن بھائی نے کافی محنت کی۔ آخر میں اظہارِ تشکر سوسائٹی کے سیکریٹری عرفان سر نے کیا۔
