جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
گوداوری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جاری ڈاکٹر الہاس پاٹل میڈیکل کالج میں میڈیکل عملہ اور طلباء کے ذریعے بڑے پیمانے پر افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں میڈیکل کالجز بشمول ایم بی بی ایس، بی ایچ ایم ایس، فیزیوتھیراپی، نرسنگ اور دیگر میڈیکل سے وابستہ طلبہ اور طالبات کے علاوہ انتظامیہ اور مختلف فیکلٹز کے ڈین اور پروفیسرز، لیکچرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افطار کے فورا بعد سہیل امیر شیخ نے اپنی تقریر میں رمضان اور مقاصد رمضان پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کی کہا کہ اسلام انسانوں کو اخوت اور محبت کا درس دیتا ہے۔ جس کا عملی مظہر رمضان کے مہینے میں زکوۃ کی منصفانہ تقسیم اور اس جیسی کئی عبادات ہیں پروگرام کے انعقاد پر موصوف نے ذمہ داران کو قلبی مبارکباد پیش کی۔
افطار کے بعد باجماعت مغرب کی نماز ادا کی گئی اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔مسلم طلبہ اور طالبات کے علاوہ برادران وطن طلبہ طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر پروگرام حصہ لیا اسی کے ساتھ ساتھ ادارے سے وابستہ تمام ہی برادران وطن اساتذہ نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ رمضان اور عید کی پیشگی مبارکباد مسلم طلبہ اور طالبات کو دی ۔



