(پریس ریلیز)
خالقِ کائنات نے اپنے کلامِ بلاغت
نظام میں متعدد مرتبہ کائنات کے نظام میں غور و فکر کا حکم دیا ہے۔ درحقیقت، جب انسان قوانینِ قدرت کی باریکیوں پر تدبر کرتا ہے تو حیرت زدہ ہو کر خالق کی صناعی سے روشناس ہوتا ہے، اور معرفت کی راہیں کھلتی چلی جاتی ہیں۔
مگر بدقسمتی سے، ہمارے موجودہ تعلیمی نظام نے ہر علم کو محض معاشی فوائد و نقصانات سے جوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاضی اور طبیعیات (فزکس)، جو کہ کائنات کی زبان ہیں، ہماری بنیادی اور ثانوی جماعتوں میں بے توجہی سے پڑھائے جاتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب NEET جیسے امتحانات میں فزکس ایک لازمی مضمون کے طور پر سامنے آتا ہے تو طلباء خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔
مشاہدہ بتاتا ہے کہ اکثر ذہین طلباء بھی فزکس کی کمزور بنیاد کی وجہ سے کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان میں وہ مقام حاصل نہیں کر پاتے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں۔ NEET میں شرکت کرنے والے زیادہ تر طلباء فزکس کو کمزور سمجھ کر صرف کیمسٹری اور بایولوجی پر انحصار کرتے ہیں، مگر چونکہ فزکس کے بغیر اچھا اسکور حاصل کرنا ممکن نہیں، اس لیے وہ MBBS میں داخلہ لینے کے خواب سے محروم ہو جاتے ہیں۔
مالیگاؤں کے طلباء کے لیے سنہری موقع
شہرِ عزیز مالیگاؤں کے طلباء کی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، تعلیمی حلقوں اور ماہرین نے اس مسئلے کا حل نکالا ہے۔ شہر اور بیرونِ شہر کے تجربہ کار اساتذہ کو مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء کو فزکس میں مہارت دلائی جا سکے۔
اسی سلسلے میں، شہر دھولیہ کی معروف "مونارک اکیڈمی" کے ماہر استاد ڈاکٹر محمد رمضان NEET کے طلباء کو فزکس میں اچھا اسکور کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر محمد رمضان
PhD (میکینکل انجینئرنگ)
25 سالہ تدریسی تجربہ
گزشتہ 5 سال سے NEET کے طلباء کو خصوصی فزکس کی تربیت فراہم کر رہے ہیں
وہ NEET کے نصاب اور امتحانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، طلباء کی کمزور بنیادوں کو مضبوط کریں گے تاکہ وہ فزکس میں مہارت حاصل کرکے NEET میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
طلباء، خصوصاً وہ جو فزکس سے خوفزدہ رہے ہیں، اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ NEET 2025 کے امتحانات قریب ہیں، اور وقت کم ہے۔
کلاس کا پتہ:
تاج مال، آگرہ روڈ،برف کارخانہ گراؤنڈ کے پیچھے،باغ یوسف اگادی,مالیگاؤں
مزید معلومات اور داخلے کے لیے رابطہ کریں:
ڈاکٹر محمد رمضان
📞 9271410765



