کھام گاؤں (واثق نوید) جماعت اسلامی ہند کی مقامی یونٹ نے 8 مارچ کو ضیاء کالونی مسجد میں برادرانِ وطن کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا،
جس میں تقریباً 55 معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں فادر شانتنو، سکھ دھرم گرو گیانی جی، اور مراٹھی مصنف رمیش ڈونگرے سر شامل تھے۔
افطار کے بعد مہمانوں نے نمازِ مغرب کا مشاہدہ کیا، جس کے لیے مسجد کے پچھلے حصے میں نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
نماز کے بعد مختصر تقریب کا آغاز حافظ و قاری مولانا عتیق الرحمٰن کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کا مراٹھی ترجمہ محترم محمد ذاکر نے پیش کیا۔
پروگرام کی صدارت سہیل فرقان (ناظم ضلع جماعت اسلامی بلڈانہ "نارتھ") نے کی۔
موصوف نے مراٹھی زبان میں "رمضان اور روزے" کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے توحید، رسالت، اور آخرت پر مدلل گفتگو فرمائی ۔ موصوف نے مسلمانوں اور برادرانِ وطن کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آپسی بھائی چارہ اور محبت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
پروگرام کے اختتام پر ظفر عبید انصاری نے اظہارِ تشکر پیش کیا۔
بعد ازاں، مسجد کے باہر بک اسٹال کا اہتمام کیا گیا،
جہاں خواہشمند حضرات کو اسلامی کتابیں پیش کی گئیں۔
پروگرام کی کامیابی میں جماعت اسلامی کھام گاؤں کے ارکان، کارکنان، اور ایس آئی او کی ٹیم نے انتھک محنت کی۔
پروگرام کے کنوینر محمد ذاکر تھے، جبکہ سینئر صحافی محمد فاروق اور سینئر وکیل زیڈ بی شیخ بھی بطور خاص موجود تھے۔


