
اس وقت پورے ملک میں بےچینی کی ایک لہر ہے،نہ صرف مسلمان بلکہ مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ وقف ترمیمی قانون کے خلاف سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں،غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کا بہت بڑا طبقہ حکومت کی طرف سے لائے گئے کالے قانون کی مخالفت کر رہاہے،ایسے میں آج بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کےوسیع و عریض گراؤنڈ پرشام 6:00بجےسےہونےوالے احتجاجی اجلاس عام میں بڑی تعداد میں شرکت کرناوقت کا اہم تقاضہ ہے،یاد رکھئے گا۔
آج اگر آپ اپنے حق کی لڑائی کے لیے آگے نہیں بڑھیں گے توکل اس ملک میں آپ کا جینا اور عزت سے رہنا مشکل ہو جائے گا۔ایک بعد ایک ظالمانہ قانون ہم پر مسلط کیےجارہےہیں،شریعت میں مداخلت کی جارہی ہے،مذہب کے نام پربھیدبھاؤ کیا جارہاہے،اور نفرت کازہر ہر طرف پھیلایا جارہاہے،
ایسے ناز ک وقت میں تمام کاموں کوچھوڑکرسیاسی،مسلکی اورذات اور برادری کے اختلاف سے اوپر اٹھ کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنااورملک بھرمیں پھیلےہوئے اوقاف کوبچانے کی کوشش کرنا انتہائی ضروری ہے،ایک ایسے وقت میں جب کہ پورےملک میں لوگ اس کالےقانون کےخلاف احتجاج ک اگر ہم اپنا تھوڑا ساوقت بھی فارغ نہ کرسکے،اوراب بھی اپنے کاروباریا اپنے ذاتی اور جماعتی اختلافات میں لگے رہیں تو یہ بڑی نامناسب بات ہوگی۔
ماشاءﷲکل ہمارےشہرکی ماؤں اور بہنوں نےبہت بڑی تعداد میں جمع ہوکراپنامضبوط احتجاج درج کرایاہے٬آج مردحضرات کی بیداری اور غیرت کا امتحان ہےاس لیےآیئےکہ!!!!...
آیئے ایک آواز بن کر ابھریں۔_
آیئےکالےقانون کے خلاف طاقتور صدا بلند کریں۔_
آیئے اپنے حقوق کی لڑائی لڑیں۔
آیئے ملک اورآئین کو بچانے کے لیےمیدان میں آئیں۔
آیئے اپنے قائدین کی آواز میں آواز ملائیں ۔
آیئے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ظالموں کو آئینہ دکھائیں۔
آیئے کہ ہم اس بات کاثبوت دیں کہ ابھی ہماری غیرت مری نہیں ہے،ابھی ہماراضمیر مردہ نہیں ہوا ہے۔
۔آج شام 6:00بجے سےبڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس عام میں شرکت کر کے ایک تاریخ لکھیں اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھائیں۔
منجانب:مالیگاؤں ایکشن کمیٹی برائے تحفظ اوقاف٬مالیگاؤں