جلگاؤں میں ٢٣ مئ کو AIMPLB کا عظیم الشان اجلاس ڈاکٹر قاسم رسول الیاس دہلی کی آمد
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 20, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) تحفّظ اوقاف کمیٹی جلگاؤں گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل بورڈ کی ہدایات پر انتہائی منظّم طریقے سے کارفرما ہے ساتھ ہی ملک گیر پیمانے پر بورڈ کی ہدایات پر بڑے بڑے احتجاجی اجلاس وقف قانون کے مخالفت میں جاری ہیں درمیان میں ہنگامی صورت حال کے باعث 16 مئی تک بورڈ نے تمام پروگراموں پر روک لگائی تھی۔
مگر بورڈ نے دوبارہ بڑے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے وطن عزیز جلگاؤں شہر کے مسلمانوں کے لیےیہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بورڈ نے ایک اجلاس 23 مئی بروز جمعہ جلگاؤں جو ریاست مہارشٹر کے علاقہ خاندیش کا ایک اہم ضلعی شہر ہے یہاں عظیم الشان اجلاس منعقد کیا ہے۔
جس میں بورڈ کے ترجمان کنوینر؛ ڈاکٹر قاسم رسول الیاس دہلی تشریف لارہے ہیں۔ ساتھ ہی اکولہ سے مفتی اشفاق ، مالیگاؤں سے مولانا اطہر اشرفی صاحبان کو بھی خصوصی طور پر مدعوں کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی تمام مسالک اور جماعتوں کے علماء اکرام بھی بطور مہمانان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے کمیٹی کے اراکین مختلف مقامات پر علماء اکرام و متحرک شخصیات سے رابطے کے لیے میٹنگوں کے اہتمام کر رہی ہے کمیٹی نے ضلع کے تمام مسلمانوں سے اجلاس کو کامیاب بنانے اور شرکت فرمانے کی اپیل مفتی خالد، مفتی رمیض فاروق شیخ ،حافظ عبدالرحیم و توفیق شاہ کی معرفت کی ہے۔