ملکاپور 20 مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ معلومات کے مطابق گیارہویں کلاس کے ان لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور طلبہ کو اس ضمن میں 100 روپے ایڈمیشن فیس ادا کرنا ہے. بے شمار طلبہ و طالبات گیارہویں جماعت میں ایڈمیشن لیتے ہیں اور پورے مہاراشٹر کے طلبہ و والدین سے 100 روپے فیس وصول کیا جانا ایک معاشی بوجھ ہے۔
کئی غریب والدین اور طلبہ اس فیس کے متحمل نہیں ہیں۔
اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ امراوتی ڈویژن کے صدر عمیر محمد خان اور ریاستی سیکرٹری ساجد نثار احمد نے وزیر اعلی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی، وزیر تعلیم ایجوکیشن کمیشنر، ڈائریکٹر اور شعبہ تعلیم مہاراشٹر راجیہ کہ دیگر عہدے داران کو ای میل کے ذریعے مطالبہ کیاہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ والدین اور طلبہ سے ایڈمیشن فارم کی فیس وصول نہ کی جائے اور مفت میں ان لائن فارم بھرنے کی انہیں اجازت مرحمت کی جائے.
امراوتی ڈیویژن کے مجلس عاملہ کے اراکین اور اکولہ، بلڈھانہ ، واشم ،ایوت محل اضلاع کے صدور و اراکین کو بھی اپنے علاقے میں میمورنڈم دینے کے اپیل کی گئی .