جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) پہلا قومی کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2025 سیپک ٹکارا انتخابی مقابلہ ڈائر یکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز، مہاراشٹر اسٹیٹ، پونے اور مہاراشٹر اسٹیٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن، ناگپور کے زیر اہتمام 8 سے 9 مئی تک رائے گڑھ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر آفس، علی باغ بیچ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ریاست مہاراشٹر کے 12 اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
جس میں ضلع جلگاؤں سے ابوذر باغبان اور فیضان شیخ نے انتخابی مقابلے میں حصہ لیاتھا۔
سلیکشن ٹرائل مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے فیضان شیخ کو پہلے کھیلو انڈیا بیچ گیمز 2025 نیشنل سیپک ٹکارا ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ ضلع کے لیے فخر کی بات ہے، یہ مقابلہ 19 سے 24 مئی 2025 تک یونین ٹیریٹری دیو میں منعقد ہوگا، فیضان شیخ اس مقابلے میں ریاست مہاراشٹر کی نمائندگی کریں گے۔ اس انتخاب پر جلگاؤں ڈسٹرکٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز عبدالغفار ملک، پروفیسر چندرکانت سونونے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر رویندر نائک، ا۔م یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر دنیش پاٹل، ڈاکٹر پردیپ تلویلکر، پروفیسر اقبال مرزا، راجیش جادھو، پروین پاٹل، پروفیسر وسیم مرزا، عمران شاہ، آصف مرزا، آصف مرزا، پٹھان عامر خان اور تمام ممبران نے انہیں مبارکباد دی۔