جلگاؤں (عقیل خان بیاولی ) یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری یونک اردو ہائی اسکول تانبہ پورہ کا مہاراشٹر اسٹیٹ ایکزامینیشن بورڈ جماعت دہم کا مجموعی نتیجہ 38 .90 رہا۔جس میں شفا۶ بی لطیف خان نے 83.00 فی صد نمبرات لے اوّل مقام حاصل کیا زویا بی محیط شیخ نے 81.60 نمبرات لیکر دوّم مقام حاصل کیا الفیہ عباس قریشی نے 81.20 نمبرات لیکر سوّم، سہانہ عارف کاکر 77.80 نمبرات کے ساتھ چہارم مقام تو مہوش فاطمہ محمد ندیم 76.20 پنجم مقام پر رہیں تمام کامیاب طالبات کو سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ، اقراء شاہین قاضی جونیئر کالج کے سابق پرنسپل شیخ گلاب اسحاق ، صدر مدرس شیخ نعیم کلاس ٹیچر رضوانہ کھاٹک، تمام ذمہ داران اور تمام استاتذہ نے بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرست حضرات لطیف خان، محیط شیخ ،عباس قریشی عارف کاکر ، اور محمد ندیم صاحبان کو بھی مبارکباد پیش کی ۔