ضلع کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل، بلڈھانہ نے ریجنل منیجر/ آل بینک ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بلڈھانہ کو ہدایات کرتے ہوئے جاری کیا ایک حکم نامہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 29, 2025
0
share
ملکاپور :29/ ( محمد احسان سر ) 27.5.2025 کو بلڈھانہ ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس سے جاری کردہ خط کے مطابق، متعلقہ موضوع کا ذکر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر کرن پاٹل، بلڈھانہ، نے ریجنل مینیجر/ آل بینک ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بلڈھانہ، کو LDM/BUL -26/15- 2025 کے ذریعے ہدایات کرتے ہوئے ایک حکم نامہ جاری کیا اور سرکاری امداد پر روک نہ لگانے کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مضمون کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ کچھ بینک سرکاری امداد اور فصل بیمہ کی رقم کو روک رہے ہیں، اس لیے کسانوں کو حکومتی امداد اور فصل بیمہ کی رقم بر وقت ملنے میں تاخیر کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ قرض دیتے وقت CIBIL سیبل اسکور کی شرط لگانے کے بارے میں بھی یہ شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ اس بارے میں آپ کو وقتاً فوقتاً میٹنگ میں آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے باوجود اس خط کے ذریعے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی سرکاری امداد اور فصلوں کی بیمہ کی رقم نہ روکیں، یا اس سے کسی قسم کے قرض کی وصولی نہ کریں۔ خیال رہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ برانچ منیجر کے خلاف فوجداری مقدمہ ( ایف آئی آر ) درج کیا جائے گا۔ نیز، بینک میں آنے والے ہر صارف کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔ اس طرح کا ذکر اور حکم ڈاکٹر کرن پاٹل، ڈسٹرکٹ کلکٹر بلڈھانہ نے کیا ہے۔