TAIT امتحان کی تاریخ میں تبدیلی، احکامات جاری مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی ایک اور کوشش کامیاب
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 30, 20251 minute read
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی مؤثر نمائندگی کے بعد مہاراشٹر ریاست امتحان پریشد، پونے نے TAIT-2025 امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔
کمشنر انورادھا اوک کے دستخط سے جاری احکام کے مطابق، TAIT امتحان جو پہلے 3 جون کو طے تھا، اب 30 مئی 2025 کو منعقد ہوگا۔ اس فیصلے سے ڈی ایڈ (D.El.Ed) سال آخر کے وہ طلبہ جو TAIT امتحان دینا چاہتے تھے، اب دونوں امتحانات میں بنا کسی ٹکراؤ کے شریک ہو سکیں گے۔ سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب ایم اے غفار کی قیادت میں اس مسئلے کو حکام کے سامنے مؤثر طریقے سے رکھا گیا، جس کے نتیجے میں اردو طلبہ کو بڑا ریلیف حاصل ہوا۔ طلبہ، اساتذہ اور سرپرستوں نے اس کامیابی پر سنگھٹنا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔