بورنار (پریس ریلیز)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے معیاری تعلیمی ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنا ر نے امسال ایس ایس سی امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 87.17 فیصد کا مجموعی نتیجہ درج کیا۔ اس کامیاب کارکردگی پر ادارے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اسکول کے ہونہار طالب علم محمد علی نعیم پٹیل نے 75.60 فیصد نمبرات حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن ثمین فردوس واحد پنجاری نے 74.80 فیصد کے ساتھ حاصل کی، جب کہ تیسری پوزیشن زرّین صادق خان کے حصے میں آئی جنہوں نے 70.00 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
اس شاندار کامیابی پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب اور سیکریٹری اعجاز ملک صاحب اور تمام ممبران نے کامیاب طلبہ، ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر، تمام اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ اقرا سوسائٹی ہمیشہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی تعلیمی میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔