مدرسہ فیض رحمانی للبنات کی افتتاحی تقریب اور دعائیہ مجلس برائے خواتین اس بابرکت افتتاحی تقریب میں شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مدظلہ العالی صاحب(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ ) کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 14, 2025
0
share
مالیگاؤں۔ خواتین اسلام کوبڑی خوشی و مسرت کےساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہےکہ شہر مالیگاؤں کے مضافاتی علاقے درے گاؤں میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرمدرسہ فیض رحمانی للبنات ( نزد اسماعیل جامع مسجد ٬درے گاؤں) کاقیام عمل میں آرہاہے۔
جس کا افتتاحی پروگرام مورخہ 14/ مئی 2025ء مطابق ۱۵,ذیقعدہ ۱۴۴۶ھ بروز بدھ شام 6,بجے منعقد ہوگا۔
پروگرام کے اخیر میں حالات کے پیش نظر ذکر و دعا کا خصوصی اھتمام بھی کیا جائے گا ان شاء ﷲ!
اس بابرکت افتتاحی تقریب میں شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مدظلہ العالی صاحب(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔
خواتین اسلام سے گزارش ہےکہ مدرسہ فیض رحمانی للبنات کے افتتاح کے بابرکت موقع پر ضرور تشریف لائیں۔