عمیر محمد خان اکھل بھارتیہ شکشک سنگھ امراوتی ڈیویژن کے صدر منتخب
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 13, 2025
0
share
ملکاپور:13 مئی ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق اکھل بھارتیہ شکشک سنگھ کے امراوتی ڈیویژن کے صدر ، سیکریٹری اور ممبران کا انتخاب بروز اتوار 11 مئ 2025 عمل میں آیا. اس اجلاس میں سابق مینڑ برٹش کونسل آف انڈیا ، معروف ریسورس پرسن عمیر محمد خان کو امراوتی مجلسہ عاملہ کا صدر نامزد کیا گیا اور دیگر اراکین کا انتخاب بھی عمل میں آیا.
تنظیم کے صدر ساجد نثار سر نے صدرات کے فرائض انجام دیئے سابق جج منظور ندیم اور اکولہ حلقہ تعلیم سے منسلک دیگر افراد اجلاس میں شریک تھے . محمد رضوان خان سیکریٹری ،محمد عمران سر کھام گاؤں ممبر ،بلڈھانہ صدر محمد عمران ، اراکین بلڈھانہ اسلم خان سر انجمن جونیئر کالج کھام گاؤں، مدبر سر ، محسن سر بلڈھانہ ، اکولہ واشم ۔ ایوت محل کے ضلعی صدور و اراکین امراوتی ڈیویژن کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک تھے .
مجلس میں طلباء وطالبات، اساتذہ، تعلیمی امور پر رہنمائی و مسائل ، تعلیمی فروغ کے نکات پر غوروخوض کیا گیا. اکولہ شہر و امراوتی ڈیویژن میٹنگ کامیاب رہی ، جس میں امراوتی ڈویژن صدر پرائمری ندیم راہی ، واشم پرائمری ضلع صدر حسین دیشمکھ ، بلڈھانہ پرائمری ضلع صدر متین خان، بلڈھانہ ہائی اسکول ضلع صدر عمران سر، ایوت محل ضلع پرائمری صدر محمد پیر سر ، آکولہ شہر صدر شھزاد انور ، تمام ضلع صدور کی پوری ٹیم ، مجلس عاملہ کے اراکین موجود تھے ۔
شہزاد انور سر نے حمد ، ندیم راہی سر نے نعت پیش کی۔ نظامت علی عمران نے کی. بقیہ تفصیلات جلد ہی دی جائے گی۔