جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ایم ٹی پی اردو ہائی اسکول پالدھی تعلقہ دھرن گاؤں نے مارچ 2025 کے دسویں جماعت کے امتحان میں 100% شاندار نتیجہ حاصل کرکے گاؤں کا نام روشن کیا۔ اس امتحان میں مدیحہ عقیل دیشمکھ نے 87.40% نمبرات حاصل کرکے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ محمد ضرار محمود خان نے 86.20% نمبر لے کر دوسری تو آیان شیخ فیروز منیار نے 84.60% نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر انجمن کے صدر خالد بابا باغبان ، سیکرٹری الحاج شیخ حسن نور محمد ،معاون سیکرٹری زاہد امان اللہ شاہ، نائب صدر عبدالمجید سیٹھ زکریا، خازن ڈاکٹر محمد طاہر شیخ، ممبران ڈاکٹر اعجاز شاہ، آصف اقبال باغبان، موظف صدر مدرس مشتاق کریمی، صدر مدرس سعید شاہ نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔