مالیگاؤں( پریس ریلیز)معیاری تعلیم کے لئے مشہور جے اے ٹی کے زیر انصرام ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول نے اس سال بھی ایس ایس سی امتحان میں 100 فیصد رزلٹ کی شاندار روایت بر قرار رکھی ہے۔ گزشتہ تین بیچ کا رزلٹ بھی صد فیصد رہا۔
موجودہ تعلیمی سال میں اسکول ہذا کا ایس ایس سی کا چوتھا بیچ تھا۔ جس میں 55 طلبہ میں 22 طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی. 25 طلبہ نے فرسٹ کلاس اور 8 طلبہ نے سیکنڈ کلاس میں کامیابی پائی ہے۔
شاندار کامیابی اور خاص طور پر کامیابی کی روایت برقرار رکھنے پر اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر شیخ ریحان لیاقت علی صاحب کو جے اے ٹی انتظامیہ خصوصاً محترم الحاج نہال احمد انصاری صاحب اور محترم انیس احمد انصاری صاحب و اراکین انتظامیہ نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تابناک مستقبل کیلئے دعائیں دیں۔ سرپرست حضرات کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا سلسلہ دراز ہے،
اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹرصاحب نے مکمل تعاون کیلئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز جملہ اساتذہ کرام کی کاوشوں کی سراہنا کی۔