کھام گاؤں (کھام گاؤں) گزشتہ ایک ہفتے میں ریاست مہاراشٹر میں بارہویں اور کل دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوا ۔ دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے مطابق غلام نبی آزاد اردو ہائی اسکول وہ جونیئر کالج کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ۔
اس سے قبل بارہویں جماعت کے نتائج میں بھی آرٹس اور سائنس دونوں فیکلٹی کے طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔ بارہویں آرٹس میں ناز پروین دولت خان پٹھان نے 95 فیصد، ناظمین تبسم محمد مفیض نے 95 فیصد، پٹھان جویریہ خان محبوب خان نے 94 فیصد، عائشہ شفا شیخ ستار نے 80 فیصد نمبرات حاصل کرکے نمایاں طور پر اپنے خاندان اور اسکول کا نام روشن کیا وہیں سائنس فیکلٹی میں الویرہ ایمن شیخ حمزہ نے 83 فیصد، ایمن فردوس محمد خالدتگالے نے 80 فیصد اور علیشا فردوس سید قدیر الدین نے 80 فیصد نمبر حاصل کیے تھے ۔
دسویں جماعت کے طلبہ میں عفیفہ صباحت شیخ رشید نے 92 فیصد، حسین پروین شیخ انصار نے 85 فیصد اور سہانہ شیخ رفیق نے 83 فیصد نمبرات حاصل کیے ۔ کالج کا مجموعی فیصد 95 کے قریب رہا ۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد اردو ڈی ایڈ کالج، پوسد کے پرنسپل اور معروف شاعر و ادیب خان حسنین عاقب نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے تقریب میں کہا کہ بچے جس بھی امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں.
ان کی کامیابی کا فیصد دراصل اساتذہ کی محنت اور مشقت کا فیصد بتاتا ہے ۔ طلبہ کی کامیابی دراصل اساتذہ کی محنت کا آئینہ ہوتی ہے ۔
انہوں نے غلام نبی آزاد اردو ہائی اسکول وہ جونیئر کالج کے پرنسپل محمد صادق سر اور دیگر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہر مضمون میں جن کی محنت کی وجہ سے طلبہ یہ مقام حاصل کر پائے ہیں ۔
انہوں نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے درخشاں مستقبل لیے نیک خواہشات پیش کیں، ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ کی بھی پذیرائی کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس طرح کی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ۔