کھام گاؤں ، محمد شعیب کی شاندار کامیابی 71.33 فیصد نمبرات حاصل کرکے کیا والدین کا نام روشن
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 14, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) محمد شعیب ولد محمد اسلم نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے کے تحت فروری 2025 میں منعقدہ بارہویں جماعت (سائنس) کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71.33 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کل 600 میں سے 428 نمبرات حاصل کیے۔ ان کے مضامین میں انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، حیاتیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل تھے، جن میں بالترتیب 57، 67، 72، 67، 76 اور 89 نمبرات حاصل کیے۔ محمد شعیب کی اس کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔