ملکاپور: 1مںٔی ( محمد احسان سر ) شہر ملکاپور کے ریٹائرڈ ناںٔب تحصیل دار شیخ قدیر باغبان کے قابل ہونہار صاحبزادے ڈاکٹر محمد توقیر نوازا باغبان جنھوں نے حال ہی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اکولہ سے ایم بی بی ایس MBBS میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور ڈاکٹریٹ مکمل کر اپنا ،اپنے والدین، باغبان فیملی اور شہر ملکاپور کا نام روشن کیا جو قابل مبارکباد اور لاںٔق تحسین ہے.
اس خوشی کے موقع پر ڈاکٹر محمد توقیر نوازا اور والد محترم شیخ قدیر باغبان ریٹائرڈ ناںٔب تحصیلدار بڑے بھائی ڈاکٹر تنویر نوازا BUMS، بڑے ابو ریٹائرڈ ہیڈماسٹر شیخ بشیر باغبان ، کزنز مدرس محمد سلیم جاوید، ڈاکٹر شیخ کلیم ، ہیڈماسٹر شیخ عقیل، مدرس شیخ شکیل و دیگر اعزہ کو اس شاندار کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازا جارہا ہے.
ڈاکٹر محمد توقیر نوازا کی ابتداںٔی تعلیم تعمیر ملت اردو پراںٔمری اسکول ملکاپور میں ہوئی ، ششم تا بارہویں اقرار رہائشی اسکول جلگاؤں خاندیش سے مکمل کیا.
ڈاکٹر توقیر نوازا نے خدمات کا عزاںٔم رکھتے ہوئے کہا کہ آںٔندہ میری PG کی تیاری ہے .
ان شاءاللہ میڈیکل شعبے میں جتنی بھی ہوسکے خدمات انجام دوں گا. ساتھ ہی ان کے والد شیخ قدیر باغبان بابو صاحب نے بھی کہا کہ مجھے بھی بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میرے بیٹے نے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی اور اپنا اپنی فیملی اور شہر ملکاپور کا نام روشن کیا.
محمد توقیر نوازا کو MBBS مکمل کرنے پر رشتہ داروں، دوست احباب، سماجی ،سیاسی ، مذہبی شخصیات اور اساتذہ حضرات کی جانب سے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور روشن و کامیاب مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا جارہا ہے.