ڈپلومہ انجینئرنگ میں داخلے جاری: فرسٹ ایئر کیلئے 26 جون اور ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر کیلئے 2 جولائی آخری تاریخ دسویں کے بعد تین سالہ اور بارہویں (سائنس) کے بعد دو سالہ پالی ٹیکنیک کورسیس میں داخلے
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 23, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے تمام پالی ٹیکنیک کالجوں میں تعلیمی سال 2025-26 کے ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کا آن لائن عمل شروع ہو چکا ہے۔ دسویں کامیاب طلبہ کیلئے تین سالہ فرسٹ ایئر ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جون 2025 ہے، جبکہ بارہویں (سائنس) کامیاب طلبہ کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر میں داخلے کیلئے 2 جولائی 2025 تک رجسٹریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ تمام داخلے آن لائن رجسٹریشن اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے، اس لئے طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں۔ رجسٹریشن کیلئے ضروری دستاویزات میں فرسٹ ایئر ڈپلومہ کیلئے دسویں کی مارکس شیٹ، ایل سی یا جنم داخلہ اورکاسٹ سرٹیفکیٹ (صرف ریزرو کٹیگری امیدواروں کیلئے) لازمی ہے۔ وہیں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر ڈپلومہ کیلئے دسویں اور بارہویں (سائنس) کی مارکس شیٹ، ایل سی اورکاسٹ سرٹیفکیٹ (صرف ریزرو کٹیگری امیدواروں کیلئے) لازمی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن فیس جنرل کٹیگری 400روپیہ اورریزرو کٹیگری300 روپیہ ہے۔ کسی بھی ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلے انٹرنس اگزام (CET/JEE/NEET) دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ تما م کورسیس کیلئے مہاراشٹر حکومت مائناریٹی طلبہ کو 41000 روپیہ اسکالرشپ بھی فراہم کرتی ہے۔ مالیگاؤں کی معروف تعلیمی ادارہ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (منصورہ) میں بھی سال اول اور سال دوم ڈپلومہ انجینئرنگ کورسیس میں داخلے جاری ہیں۔ کالج کے ڈپلومہ ایڈمیشن سیل کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن میں مکمل رہنمائی اور سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں موجود ڈپلومہ کورسیس میں کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمپیوٹر، سول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ اور ٹیکسٹائل انجینئرنگ موجود ہیں۔ مزید معلومات یا رجسٹریشن کی سہولت کیلئے منصورہ انجینئرنگ کالج (مالیگاؤں) میں تشریف لائیں یا دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔ 9028254527 /9021974886