ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کو المصطفیٰ اکیڈمی، عراق کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ تفویض
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 22, 2025
0
share
اقبال نیازی، پروفیسر عبدالعقیل، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر، پروفیسر محمد حسین،
اردو زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ممتاز ادیب، شاعر و محقق ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کو عراق کی معتبر ادبی و ثقافتی تنظیم، المصطفیٰ اکیڈمی فار کلچر اینڈ لٹریچر کی جانب سے "بین الاقوامی ایوارڈ برائے شعر و سخن و ثقافت" تفویض گیا ہے۔
یہ باوقار ایوارڈ 14 جون 2025 کو ممبئی کے انجمن اسلام، سی ایس ٹی میں اقبال ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر عبدالعقیل نے ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کو تفویض کیا۔
اس موقع پر ملک بھر سے تشریف لائی ہوئی ادبی، تعلیمی، سماجی و ثقافتی شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ واضح رہے کہ المصطفیٰ اکیڈمی فار کلچر اینڈ لٹریچر، عراق کو امریکن بورڈ اور کیمبرج اکیڈمی سے باضابطہ ایکریڈیشن حاصل ہے جو اس ایوارڈ کی بین الاقوامی سطح پر اہمیت اور وقار کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کو اس سے قبل مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی، پاسبانِ ادب، اور دیگر معتبر ادبی اداروں کی جانب سے متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان کے ادبی و تعلیمی تراجم، تحقیقی مقالات، شاعری اور ثقافتی سرگرمیوں میں فعال شرکت نے اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول کو ادبی حلقوں میں ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر کی مسلسل ادبی و ثقافتی خدمات کے عالمی اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی عزم و استقامت کے ساتھ اردو ادب و ثقافت کی خدمت جاری رکھیں گے- مالیگاؤں کی ادبی انجمنوں کے علاوہ ادب نواز شخصیات بالخصوص انصاری محمد رمضان مکی و رضوان ربانی سر نے مبارکباد پیش کی ہے-