ریاستی حکومت میونسپل کارپوریشن جالنہ کو تین سو کروڑ سالانہ اعانت کی اجرائی کرے۔ سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال کا ریاستی حکومت سے مطالبہ ریاستی سرکار کو صرف جالنہ اسٹیل انڈسٹری سے 350/ کروڑ روپے سالانہ جی ایس ٹی ادا کی جاتی ہے۔ دھولیہ معاملے میں کشور پاٹل کا نارکو ٹسٹ کیا جائے پانچ سو کروڑ روپے کے اثاثے اور املاک برآمد ہونگے۔ سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال کا پریس سے خطاب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 03, 2025
0
share
جالنہ 02/ جون 2025( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر ضلع نامۂ نگارجالنہ) آج دوپہر ایک بجے عنبر ہوٹل جالنہ میں ایک پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جالنہ میونسپل کارپوریشن کو تین سو کروڑ روپے سالانہ ریاستی اعانت دی جائے کیونکہ جالنہ شہر کی صرف اسٹیل انڈسٹری سے سالانہ ساڑھے تین سو کروڑ روپے جی ایس ٹی ادا کیا جاتا ہے جبکہ شہر جالنہ سے سالانہ پانچ سو کروڑ روپے سے زائد جی ایس ٹی ریاستی حکومت کو ادا کی جاتی ہے واضح رہے جالنہ میونسپل کارپوریشن کو ریاستی سرکار کی جانب سے پانچ سالوں کے لیے صرف 392/ کروڑ روپے اعانت کا اجراء کیا گیا ہے جس پر آج دوپہر ایک بجے ایک پریس کانفرنس کی معرفت سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جالنہ میونسپل کارپوریشن کو سالانہ تین سو کروڑ روپے کے حساب سے پانچ سالہ میعاد کے لیے پندرہ سو کروڑ روپے کی اعانت کی اجرائی کی جائے اور جالنہ کے عوامی نمائندے اس معاملے میں ریاستی حکومت سے موثر نمائندگی نہیں کر پا رہے ہیں ہم جالنہ شہر سے جتنی جی ایس ٹی ریاستی حکومت کو دے رہے ہیں کم از کم اتنی ہی رقم ہمیں جالنہ میونسپل کارپوریشن کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے حاصل ہونا چاہئے اور یہ ہمارا حق ہے ہمیں ہمارا حق ملنا چاہیے۔ دھولیہ تخمینہ کمیٹی بدعنوانی معاملے میں سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے کہا کہ کشور پاٹل اور اس کے آقا کا نارکو ٹسٹ کیا جائے اس نارکو ٹسٹ کے ذریعے کشور پاٹل کے پاس سے پانچ سو کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے اور املاک برآمد ہونگے اس معاملے میں نارکو ٹسٹ تحقیقات کا مطالبہ وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلی اجیت پوار، نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے بذریعہ ای میل کیا گیا ہے کشور پاٹل ایک کارکن سطح کا ملازم ہے اسے رکن اسمبلی کا پی اے کیسے بنایا جاتا ہے کشور پاٹل اور اس کے آقا کی تحقیقات ہونا چاہیے اگر کشور پاٹل کے نارکو ٹسٹ نہیں کرایا گیا تو ہم عدالت سے رجوع ہونگے۔