بلڈھانہ , وکاس پاٹل نئے ضلع تعلیمی افسر کا اردو اساتذہ تنظیم کی جانب سے پرتپاک استقبال اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو، نیوڑ شرنی کے تحت سروس بُک ویری فکیشن پر زور
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 18, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کے حال ہی میں تقرر شدہ تعلیمی افسر جناب وکاس پاٹل کا مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ملاقات کے دالان میں عمل میں آئی، جہاں تنظیمی وفد نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
استقبالی وفد میں تنظیم کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید، علاقائی نائب صدر محمد فاروق، ضلع صدر سید تنویر، کھام گاؤں تعلقہ صدر محمود خان، سید اقبال اور پرویز سر شامل تھے۔اس ملاقات میں اردو اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں تبادلے، ترقی، تنخواہ کی تاخیر، تعلیمی سہولیات اور نیوڑ شرنی کے لیے اساتذہ کی سروس بُک ویری فکیشن جیسے اہم نکات شامل تھے۔
تنظیم کی جانب سے زور دیا گیا کہ تعلقہ سطح پر سروس بُک ویری فکیشن کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ نیوڑ شرنی میں شامل ہونے والے اساتذہ کے معاملات بروقت طے کیے جا سکیں۔ ایجوکیشن افسر وکاس پاٹل نے تنظیم کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ ایک تفصیلی میٹنگ کے لیے وقت دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔اردو شکشک سنگھٹنا کے ذمہ داران نے امید ظاہر کی کہ وکاس پاٹل کی قیادت میں اردو تعلیم سے جڑے مسائل کے حل کی راہیں ہموار ہوں گی اور تعلیمی نظم و نسق میں بہتری آئے گی۔