حضور خطیب اعظم مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری کی مالیگاؤں آمد!! خانقاہ قدیریہ رمضانپورہ کی محفل ماہانہ اکیسویں شریف میں شرکت۔۔۔۔۔۔!!!
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 21, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مرادآباد شریف سے شہزادہ حضورمناظر مجدد مرادآبادی حضور خطیب اعظم حضرت علامہ مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری اشرفی مداری ( سجادہ نشین آستانہ عالیہ قدیریہ حضور مجدد مرادآبادی) کی گزشتہ بدھ کو مالیگاؤں آمد ہوئی اور آپ نے خصوصی طور پر خانقاہ قدیریہ رمضانپورہ میں سیدنا حضور مناظر اعظم مجدد مرادآبادی امام مفتی سید محمد انتخاب حسین قدیری اشرفی مداری رضی اللہ تعالی عنہ کی ماہانہ محفل اکیسویں شریف میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر آپ نے حاضرین و مریدین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ " اللہ و رسول کے بعد صحابہ کرام و اہلِ بیت کرام کو ماننا پختہ ایمان کی علامت ہے صحابہ کرام کے بلند رتبے کا تزکرہ کرتے ہوئے آپ نے مزید کہا کہ یہی وہ صحابہ کرام ہیں جن سے دین کا فلسفہ دین کی معلومات اور علم دین ہم تک پہنچا اور اہل بیت کرام وہ ہیں جن کے ذریعے ہمیں مکمل طور پر دین ملا۔ حضور قبلہ نے نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستان والوں کا ایمان کسی کے احسان تلے دبا ہوا نہیں ہے آج ہماری رگوں میں ایمان کا لہو دوڑ رہا ہے تو یہ خون مصطفے کی دین ہے۔ ہندوستان میں اسلام کسی کے باپ دادا یا کسی کے استاد نے نہیں پھیلا بلکہ آل رسول حضور غریب نواز اور حضور مدار العالمین نے اسلام کی بہاریں لیکر آئے۔ اس سے قبل قاری محمد ذیشان قدیری کی تلاوت کلام پاک سے محفل ماہانہ اکیسویں شریف کا آغاز ہوا بعدازاں استاذ الحفاظ حافظ شبیر احمد اشرفی ، قاری عبدالحمید قدیری ، محمد نظرل انتخاب قدیری نے نعت پاک صوفی رمضان قدیری اور عبدالرحیم عرف بابا قوال نے حضور مناظر مجدد مرادآبادی کی شان میں منقبت شریف کی نذرانہ پیش کرکے حاضرین کا دل موہ لیا۔ اس موقع پر مولانا امتیاز اختر قدیری ( نگراں خانقاہ قدیریہ رمضانپورہ) اپنے مختصر ترین خطاب میں کہا کہ دنیائے اسلام کی عبقری شخصیت حضورمناظر مجدد مرادآبادی امام مفتی سید محمد انتخاب حسین قدیری اشرفی مداری کی ماہانہ اکیسویں شریف پورے ہندوستان میں آپ کے مریدین و معتقدین متوسلین ہر چاند کی اکیسویں شب میں بڑی ہی عقیدت کے ساتھ ماہانہ اکیسویں شریف کی محفل کا انعقاد کرتے ہیں۔ اپ نے مزید کہا کہ حضور مناظر اعظم مجدد مرادآبادی نے تقریباً ساڑھے تین ہزار نعت و منقبت شریف لکھی ہیں اور 165 سے زیادہ آپ کی تصانیف ہے جسمیں مشہور ترین ترجمہ قرآن کریم بصیرت الایمان تفسیر قدیری بدیعی مع فوائد رشیدیہ حدیث شریف کی تین جلدوں میں تاریخی کتاب جامع مداری شریف فضائل انتخاب عرف اصلاح نصاب وغیرہ ہیں۔ اخیر میں شجرہ خوانی صلوٰۃ و سلام قل شریف کا بابرکت اہتمام کیا گیا ۔ حضور خطیب اعظم قبلہ نے رقت آمیز دعاء فرمائی ۔ دعاء کے بعد حاضرین میں قدیری لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ ماہانہ اکیسویں شریف میں سرزمین سورت گجرات سے تشریف لائے مہمان صوفی حسین قدیری ،محمد مظفر قدیری ، شوکت قدیری صوفی فیاض قدیری ،صوفی ریاض قدیری، صوفی مزمل علیمی، شاہد سیٹھ ریشم والا (سابق کارپوریٹر) شکیل قدیری (مہمان ٹی) شفیق احمد قدیری ، پروفیسر غلام ربانی قدیری،شہزاد قدیری ، فیصل اشرفی ،رزاق اشرفی میڈیا کی جانب سے ریاض شاہ (نیوز نمبر ون ) نعمان انصاری (نیوز 41) خیال اثر ( اردو ٹائمز) سمیت حاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔