ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زَیر اہتمام کٹے ہونٹ اور پھٹے تالو کے بچوں کا مفت معائنہ کیمپ کامیابی سے ہمکنار ١٢ ہزار سے زائد مرجھاۓ و مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے ڈاکٹر سریش چودھری کی خدمات کو سلام
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 21, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ادارہ فیضانِ ربانی و ربانی فاونڈیشن کے زَیر اہتمام مورخہ ١٥ جون ٢٠٢٥ء، بروز اتوار، صبح دس(۱۰) بجے تا دوپہر ایک (۱)بجے، اسکس لائبریری ہال(بالمقابل اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں) میں منعقدہ پیداشی کٹے ہونٹ اور پھٹے تالو کے بچوں کا فری طبی معائنہ کیمپ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا-
سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ جلگاؤں کے آستھا پلاسٹک و کاسمیٹک سرجری سینٹر کے مشہور و معروف ماہر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سریش چودھری صاحب نے کیا۔
ادارہ فیضان ربانی و ربانی فاونڈیشن کے سرپرست و میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے صدر محترم الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب نے ڈاکٹر سریش چودھری صاحب کا شکریہ ادا کیا- ڈاکٹر سریش چودھری نے اب تک بارہ ہزار سے زائد مرجھاۓ ہوۓ مایوس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا کام کیا ہے-
موصوف کی خدمات کے اعتراف میں خوبصورت میمنٹو تفویض کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحب نے فری میڈیکل کیمپ میں ملنے والی سہولیات کا تذکرہ بھی کیا- آپ نے شہر مضافات، آس پاس کے دیہات و گاؤں سے آۓ ہوۓ سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا ضرورت مندوں کو آپریشن کی تاریخ دی- الحاج ریاض الدین ربانی ماسٹر صاحب نے اپنے احساسات میں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام الناس کی خدمات کرنے اور مفاد عامہ کے کاموں کو انجام دیتے رہنے کا اعادہ کیا-
تقریب اور کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں رضوان ربانی سر اور ٹیم کی محنتوں کی ستائش کی- تقریب میں ڈاکٹر نمیش چودھری (بی ڈی ایس)، ڈاکٹر کاشف ربانی (ایم بی بی ایس)، عابد سوڈا والا، عبد العزیز شملہ، زبیر اقبال، شبیر امیتابھ، اشفاق خان دھولیہ، محمد مصدق، محمد اسید، محمد مدثر اول تاآخیر موجود رہے- حافظ محمد مدثر نے قرأت سے کیمپ کا آغاز کیا جبکہ عنایہ انعم نے خوبصورت حمد و نعت پیش کی، نظامت کے فرائض و شکریہ رضوان ربانی سر نے ادا کیا-