جلگاؤں میں مسلم پی۔ڈی۔ڈی مشترکہ سماج کی جانب سے وقف قانون کے خلاف ضلع انتظامیہ کو مکتوب
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 07, 2025
0
share
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ ) وقف قانون کے خلاف اس قانون کو رد کرنے کے مطالبہ کےلیۓ یہاں کی مسلم پی۔ڈی۔ڈی مشترکہ کمیونیٹی کی جانب سے اس سیاہ قانون کی پر زور احتجاج و مخالفت کرتے ہوۓ ضلع انتظامیہ کے ذریعے مرکزی حکومت کے ذمہ داران کے نام مکتوب دیا گیا۔وقف کا ساہ قانون ہم مسلمانوں کو منظور نہیں ، یہ ہمارےدستوری حقوق کے خلاف ہے ، یہ ہم مسلمانوں پر تھونپا گیا ہے ، اس لیۓ پورے ملک میں مسلمان اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس کے منسوخ کیۓ جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، ہمارا احتجاج بھی اسی کا حصہ ہے۔اس قانون کو واپس لیا جاۓ اس مطالبہ کرتے ہوۓ گذشتہ روز پی۔ڈی۔ڈی مشترکہ کمیونٹی ضلع انتظامیہ کے ذریعے مرکزی حکومت اس ساہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔موجودہ مرکزی حکومت نے جو نعرہ دیا تھا کہ ”سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس“کے تحت ہمیں بھی اس کی امید ہے کہ حکومت اس ساہ قانون کو منسوخ کریں گی۔ اس موقع پر حافظ عبدالرحیم پٹیل ، شاھد پٹیل ، اکرم دیشمکھ نے مکتوب دینے کے بعد مذکورہ معلومات دی۔اس موقع پر حافظ شفیق رحمانی پٹیل ، حافظ وسیم پٹیل ، شکور دیشپانڈے ، عقیل پٹیل ، رازق پٹیل ، ایان آزاد پٹیل وغیرہ سماجی کارکنان موجود تھے۔