کھام گاؤں ، کیشور بھوسلے شہر کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر نامزد صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں خوشی کی لہر
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 18, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے کھام گاؤں شہر بلاک کانگریس کمیٹی کی قیادت اب تجربہ کار سیاسی، صحافتی اور سماجی شخصیت کیشور بابا صاحب بھوسلے کے سپرد کر دی ہے۔ انہیں شہر کانگریس کمیٹی کا کارگزار صدر نامزد کیا گیا ۔ یہ تقرری پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی ہدایت پر عمل میں آئی ہے، جس کی توثیق ریاستی نائب صدر گنیش پاٹل کے دستخط شدہ مکتوب سے ہوئی ہے۔ کیشور بھوسلے کھام گاؤ ں شہر کے سابق کونسلر رہ چکے ہیں اور مقامی سطح پر ایک مضبوط عوامی پہچان رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف مقامی مراٹھی شامنامہ 'ایکچگھاو' کے مدیر اعلیٰ ہیں بلکہ صحافت اور سماجی خدمت کے میدان میں بھی ان کی گہری وابستگی اور خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ مقامی مراٹھا سماج میں وہ ایک معتبر و مقبول رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی اس تقرری سے شہر کے سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ کیشور بھوسلے اپنی سیاسی سوجھ بوجھ، سماجی رابطوں اور صحافتی تجربے کی بنیاد پر کانگریس پارٹی کو کھام گاؤں میں ازسرنو مستحکم کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی موجودگی سے نہ صرف تنظیمی سطح پر سرگرمیاں تیز ہوں گی بلکہ پارٹی کو زمینی سطح پر عوامی حمایت میں بھی اضافہ حاصل ہوگا۔ بلڈھانہ ضلع کانگریس کے صدر شری راہول بوندرے نے بھی اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ یہ تقرری نہ صرف کانگریس پارٹی کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے بلکہ شہر کی مقامی سیاست میں بھی ایک متحرک موڑ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔