سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے بریگیڈیئر عثمان کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کا اجراء
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 16, 2025
0
share
نئی دہلی، 15 جولائی 2025 : پاک بھارت جنگ 1947-48 کے ہیرو اور "ہیرو کا ہیرو" کہلائے جانے والے شہید بریگیڈیئر محمد عثمان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب "نوشیرا کا شیر" کا آج دہلی میں اجراء ہوا۔ یہ کتاب بلیا کے رہائشی صحافی کوثر عثمان نے لکھی ہے۔
اس کتاب کا اجراء ہندوستان کے سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کیا, جو خود بریگیڈیئر عثمان کے خاندان کے فرد ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انصاری نے کہا۔ "بریگیڈیئر عثمان صرف ایک سپاہی نہیں بلکہ حب الوطنی, جرات اور بہادری کے پیکر تھے، وہ قربانی کی علامت ہیں۔ کوثر عثمان کی لکھی گئی یہ کتاب نہ صرف ایک بہادر سپاہی کی کہانی ہے, بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا باعث بھی ہے۔" بریگیڈیئر عثمان بھارتی فوج کے ان نادر افسروں میں سے ایک تھے جنہوں نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ انہیں بعد از مرگ مہاویر چکر سے نوازا گیا۔ مصنف کوثر عثمان نے کہا کہ "یہ کتاب بریگیڈیئر عثمان کی زندگی اور قربانی سے متاثر ہے, یہ ایک قوم کے ہیرو کو میرا خراج تحسین ہے, بریگیڈیئر عثمان کی سادگی, خدمت کا جذبہ اور ملک کے لیے لگن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔" اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان بھی موجود تھے۔ یہ کتاب دہلی میں واقع" فاروس میڈیا پبلشنگ پرائیویٹ لمیٹڈ" نے شائع کی ہے