چکھلی , GIO کی جانب سے اسٹوڈنٹ میٹ کا انعقاد ’’ایک جہان نو تراشیں گے بلند کردار سے‘‘ کے عنوان پر کامیاب پروگرام
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 24, 2025
0
share
کھام گاؤں ( واثق نوید) مدرسہ عمر فاروقؓ میں آج گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) کی جانب سے ایک شاندار اسٹوڈنٹ میٹ بعنوان ’’ایک جہان نو تراشیں گے بلند کردار سے‘‘ منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام میں علاقے کے اسکولوں میں جا کر اور ڈور ٹو ڈور دعوت نامے پہنچا کر طالبات کو مدعو کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 180 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مقام ناظمہ محترمہ راشدین پروین صاحبہ کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اس کے بعد سسٹر مدیحہ رفعت نے GIO کا تعارف پیش کیا۔ اسٹوڈنٹ میٹ کے مرکزی مقرر کے طور پر جالنہ سے تشریف لائے ہوئے محترم عبدالمجیب صاحب نے ’’ایک مثالی طالبہ: خواب، جدوجہد اور کردار‘‘ (An Ideal Student: Vision, Struggle, and Character) کے عنوان پر پراثر خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیم، کردار اور جدوجہد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر سسٹر نشرح نے GIO کا ترانہ پیش کیا، جس کے بعد اوپن سیشن رکھا گیا۔ اس سیشن میں طالبات نے سوالات کیے جن کے اطمینان بخش جوابات محترم عبدالمجیب صاحب نے نہایت مؤثر انداز میں دیے۔ آخر میں سسٹر حمیرہ نے اظہارِ تشکر پیش کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔