کھام گاؤں (واثق نوید) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نےکھام گاؤں تعلقہ کے سرگرم اور پرعزم کارکن سید طفیل سید نعیم عرف سید ببلو کو پارٹی کی جانب سے کھام گاؤں نوجوان شعبہ کے شہر صدر کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی، مہاراشٹر ریاستی صدر و رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل، ریاستی جنرل سیکریٹری سمیر ساجد بلڈر اور بلڈھانہ ضلع صدر دانش شیخ کی منظوری سے عمل میں آئی ہے۔ پارٹی قیادت نے سید ببلو کی تنظیمی سرگرمیوں، وفاداری اور محنت کو سراہتے ہوئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین کی نظریات، پالیسیوں اور مقاصد کو عوام تک مؤثر طور پر پہنچائیں گے اور پارٹی کے استحکام و ترقی کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر بلڈھانہ ضلع مجلس اتحاد المسلمین کے نوجوان شعبہ کے صدر محمد عامر سہیل نے کہا کہ سید ببلو کی تقرری سے کھام گاؤں میں پارٹی کو نئی توانائی ملے گی اور نوجوانوں میں جوش و جذبے کی فضا پیدا ہوگی۔