اٹالی ، ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کی شاندار تعلیمی پیش قدمی دیوالی تعطیلات کے لیے طلبہ میں "ہوم ورک بک" کی تقسیم ،ایک قابل تقلید مثال
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 19, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو اپر پرائمری اسکول اٹالی، جو ہمیشہ اپنی مثالی تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کے لیے شہرت رکھتا ہے، نے ایک بار پھر اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہے۔
اسکول کے اساتذہ نے دیوالی تعطیلات کے موقع پر طلبہ کی تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت خوبصورت اور معیاری دیوالی ہوم ورک بک طلبہ میں تقسیم کی۔
ریاست کی معروف گوروکل ایجوکیشن سوسائٹی، کولہاپور کی جانب سے تیار کردہ یہ دیدہ زیب کتابیں طلبہ کو مفت فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو چھٹیوں کے دوران بھی تعلیم سے جوڑے رکھنا اور ان کے علمی شوق کو فروغ دینا ہے۔
اس مثالی سرگرمی کو اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر ساجد دیشمکھ اور اٹالی کے نائب سرپنچ توصیف دیشمکھ نے سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین تعلیمی پہل قرار دیا۔ دونوں نے اساتذہ کی لگن، جدت پسندی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ تعلیمی حلقوں میں اس اقدام کو بڑے پیمانے پر قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید قرار دیا جا رہا ہے۔ اسکول کے اساتذہ کی مشترکہ محنت اور طلبہ کے تئیں ان کی فکر مندی واقعی قابلِ فخر ہے، جو دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی ایک رہنمائی بن سکتی ہے۔