ادارہ نثری ادب کی ٢٣٠ ویں ماہانہ ادبی نشست ٣٠ نومبر بروز اتوار کو شب دس بجے مسنگ فرینڈس گروپ کی جانب سے صدر و اراکین ادارہ نثری ادب کا استقبال کیا جائے گا
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 29, 2025
0
share
مالیگاؤں: ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست نمبر(230) بتاریخ 30 نومبر 2025ء بروز اتوار کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس میں ہوگی- صدارت کے فرائض ڈاکٹر احمد ایوبی سر (سابق پرنسپل جمہور ہائی اسکول) انجام دیں گے
قلم کاران میں ڈاکٹر اقبال برکی(ادیب الاطفال) ڈاکٹر مبین نذیر (سٹی کالج) ہارون اختر(افسانہ نگار) عظمت اقبال(افسانہ نگار) جاوید آفاق(انشائیہ نگار) اپنی تخلیقات پیش کریں گے-
پیش کی گئی تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہو گی- ادارہ نثری ادب کی اردو زبان و ادب کی ترقی ترویج و اشاعت میں گرانقدر خدمات کے ٢٢ سال مکمل ہونے پر مسنگ فرینڈس گروپ کی جانب سے صدر و اراکین ادارہ نثری ادب کا استقبال کیا جائے گا- نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے۔ اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے اساتذہ ،زیر تربیت معلمین، و طلباء سے شرکت کی گزارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-